نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق بھارت میں تقریباً 79فیصد خواتین اور78فیصد مرد چاہتے ہیں کہ ان کے خاندان میں کم از کم ایک بیٹی ضرور ہو جبکہ خیال کے مطابق بھارت میں ایسے شادی شدہ جوڑوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو بیٹی کی خواہش رکھتے ہیں تاہم تازہ سروے رپوٹ میں معلوم ہوا ہے کہ سال2005 اور 2006 میں اسی طرز کے کیے گئے سروے ریکارڈ کے مقابلے میں حالیہ تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو مزید بڑھ رہا ہے۔
سروے رپوٹ کے مطابق بھارت میں شہری علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مقابلے میں چھوٹے طبقوں اور دہی علاقوں میں رہنے والے لوگ اور وہاں موجود مسلمان جوڑوں میں اس خواہش کی تعداد زیادہ ہے کہ ان کے ہاں ایک بیٹی ضرور ہو تاہم بھارت میں مختلف ریاستیں ایسی بھی ہیں جہاں بیٹوں کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ سروے کے مطابق بھارت میں 82 فیصد خواتین اور83فیصد مرد یہ خواہش رکتھے ہیں کہ ان کے خاندان میں ایک بیٹا ضرور ہو۔