انقرہ(آئی این پی ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہمارے جنگی طیاروں نے شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں بمباری کی , کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی,ہم ان کا پیچھا جاری رکھیں گے، ترکی میں رہنے والے کرد سڑکوں پر احتجاج سے باز رہیں ۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہمارے جنگی طیاروں نے شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں بمباری کی ہے ۔
اور اب وہاں بری فوج بھی کارروائی کررہی ہے۔ ہم ان کا پیچھا جاری رکھیں گے اس آپریشن کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی، کرد ملیشیا کی حمایت کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس لئے ترکی میں رہنے والے کرد سڑکوں پر احتجاج سے باز رہیں۔دوسری جانب ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی سے ملحقہ شام کے علاقے عفرین میں کارروائی کا مقصد کرد جنگجوں کا انخلا اور شام کے اندر 30 کلو میٹر گہرا محفوظ زون قائم کرنا ہے۔