نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر تین ارب ڈالر کی امدادی رقوم کی اپیل جاری کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں یمن میں کیا۔
انسانی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر تین بلین ڈالر کی امدادی رقوم کی اپیل جاری کر تے ہوئے کہاکہ اس جنگ زدہ عرب ملک میں خانہ جنگی، قحط اور ہیضے کی وبا کی وجہ سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یمن کے ایک کروڑ دس لاکھ لوگوں کوفوری اور ہنگامی مدد کی ضرورت ہے، مارچ 2015میں سعودی عسکری اتحاد کارروائی کے بعد سے اس ملک میں نو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔