بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کا ایک سال مکمل، مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاج

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کا سال مکمل ہونے اور خواتین سے مبینہ دست درازی کیخلاف امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاج ہوا۔ واشنگٹن ،نیو یارک ، شکاگو اور لاس اینجلس سمیت کئی شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ رکنے کو ہی نہیں آتا،

گزشتہ روز بھی امریکا کے مختلف شہروں میں لاکھوں لوگ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسخرے کو منتخب کیا ہے تو سرکس کی توقع تو رکھنی ہی ہوگی۔امریکی صدر ٹرمپ اپنے اقتدار کی سالگرہ ہی کیوں نہ منا رہے ہوں مگر ان کے عوام نے اس دن کو یوم احتجاج بنا دیا، واشنگٹن، نیویارک، شکاگو اور لاس اینجلس سمیت ملک گیر احتجاج کے دوران لاکھوں لوگوں خصوصاً خواتین نے امریکی صدر کے خلاف نعرے لگائے، اس دوران لوگوں نے گلابی کیپس بھی پہنی ہوئی تھیں ، جو ماضی میں خواتین کے ساتھ ان کی مبینہ دست درازیوں کے خلاف احتجاج کا اظہار تھیں۔ٹرمپ کی کابینہ پر طنز کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ اس سے اچھی کیبنٹس تو میں نے دکانوں پر بکتی ہوئی دیکھی ہیں۔ کئی امریکیوں نے اسے جمہوریت کی تباہی قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…