واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں سمندر میں تلاطم کے باعث پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔ پانی کا بہاو اتنا تیز تھا کہ گاڑیاں کھلونوں کی طرح بہہ گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست واشنگٹن کے ساحلی علاقے تیز ہواوں سے سمندر کی موجیں بھی بپھر گئیں۔ زور و شور کے
ساتھ لہریں ساحل سے ٹکرائیں اور ایک بڑا ریلہ آبادی میں داخل ہوگیا۔پانی کے ساتھ گاڑیاں بھی بہنے لگیں۔ کچھ لوگ ریلے سے بچنے کیلیے گاڑیاں لے کر آگے آگے بھاگتے رہے ۔محکمہ موسمیات نے 30 فٹ تک بلند لہروں اور ساحلی علاقے میں سیلابی صورتحال کی پیش گوئی کی ہے۔