ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرکاری ادارے میڈیاکی ناقدانہ رپورٹوں کا فوری جواب دیں، شاہ سلمان

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے کہا ہے کہ تمام سرکاری ادارے ذرائع ابلاغ کی ناقدانہ رپورٹوں کا فوری جواب دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے حکم دیا کہ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اصولی حقیقی تنقید کا نوٹس لیا جائے۔ اصلاح حال کا ا ہتمام کیا جائے۔ اعتراض برائے اعتراض اور غلط بیانیوں پر مشتمل تنقید نیز دروغ بیانیوں کا معاملہ متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا جائے۔

مغالطہ آمیز رپورٹوں کی بابت چشم کشا حقائق رائے عامہ کے سامنے لائے جائیں۔ باخبر ذرائع کا کہناتھاکہ وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کو مذکورہ ہدایات ان رپورٹوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جن سے ثابت ہورہا تھا کہ ذرائع ابلاغ ، سرکاری اداروں اور عوام کیلئے ان کی خدمات کی بابت غفلت ، کوتاہی اور لاپروائی کے الزام لگا رہے ہیں۔ بعض ذرائع ابلاغ بامقصد تنقید اور اصولی گفتگو سے تجاوز کررہےہیں۔ حقائق دریافت کئے بغیر تنقید کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔ شاہ سلمان نے تاکید کی ہے کہ اگر کسی سرکاری ادارے کے خلاف کسی اخبار یاذرائع ابلاغ میں غلط رپورٹ جاری ہوئی ہو توفوراً ہی اس کی بابت وضاحتی بیان جاری کرکے متعلقہ ادارے کے خلاف اس حوالے سے رجوع کرلیا جائے۔ افواہوں کا جواب پہلی فرصت میں دیا جائے۔ الزامات پر خاموشی اختیار کرکے عملی طور پر ان کی تصدیق والے منفی رویئے سے پرہیز کیا جائے

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…