منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

دہشت گردی کیخلاف جنگ کے بعد نیا ڈرامہ شروع،امریکہ کی نئی دفاعی حکمت عملی کا اعلان کردیاگیا،قومی سلامتی کی حکمتِ عملی تبدیل،چونکادینے والے تفصیلات منظر عام پر

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے کہاے کہ اْس کی قومی سلامتی کا اہم مرکز اب دہشت گردی نہیں بلکہ دوسرے طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔روس امریکہ کی جمہوریت کے لیے خطرہ ہے،دوسری جانب روس اور چین نے امریکہ کی دفاعی پالیسی پر تنقید کرتے اسے مسترد کردیا،برطانوی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے دفاعی حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے لیے ‘چین اور روس جیسے ممالک سے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

جیمز میٹس نے روس کا حوالا دیتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکہ کی جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ اگر آپ نے ہمیں چیلنج کیا تو یہ آپ کے لیے برا ترین دن ہو گا۔ سیکریٹری دفاع نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ فوج کو زیادہ فنڈ دیں اور وفاقی بجٹ میں بغیر کسی تفریق کے بجٹ کٹوتی سے اجتناب کریں۔امریکی صدر ٹرمپ رواں سال دفاعی اخراجات کے لیے مختص فنڈ میں دس فیصد تک اضافہ کرنا چاہتے ہیں اور انھیں امید ہے کہ اضافی رقم بعض شعبوں کے بجٹ اور غیر ملکی امداد میں کٹوتی حاصل کی جا سکتی ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کسی ایک مقام سے امریکہ کی دفاعی پالیسی کی مکمل وضاحت کی گئی ہے۔اس سے پہلے اوباما انتظامیہ کی جانب سے مرتب کردہ دفاعی خطرات بھی یہی تھے لیکن اْن کی ترجیحات دوسری تھیں۔اس سے قبل دولتِ انتظامیہ اور القاعدہ جیسی جہادی تنظیم امریکی دفاعی پالیسی کا مرکز تھیں۔جیم میٹس نے کہا کہ امریکہ کے لیے نظریاتی طور پر ترمیم شدہ چین اور روس جیسے ممالک سے خطرہ بڑھ ہے جو کہ دنیا کو اپنے آمریت پسند طرزِ حکومت سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔امریکہ کی سکیورٹی کی حکمت عملی کا خاکہ وزارتِ دفاع کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ۔بعدازاں امریکہ کے نائب اسسٹنٹ سیکریٹری برائے دفاعی حکمتِ عملی ایلبریج کولبی نے کہاکہ نئی حکمت میں تسلیم کیا گیا ہے کہ چین اور روس بالخصوص گذشتہ کئی برسوں سے مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے دفاعی صلاحتیوں کو بڑھا رہے ہیں

تاکہ امریکہ کی دفاعی صلاحیت کو چیلنج کیا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ یہ حکمت عملی ہمارے لیے بنیادی تبدیلی ہے کہ ہم دوبارہ ممکنہ جنگ کی بنیادی چیزوں پر غور کریں، یہ ہمیں بتاتی ہے کہ ہم جنگ کی تیاری پر ترجیح دیں، خاص کر بڑی طاقتوں کے ساتھ جنگ،قومی دفاعی حکمتِ عملی میں 2019کے دفاعی بجت کے حوالے سے تجاویز دی گئی ہیں۔دوسری جانب روس اور چین نے امریکہ کی دفاعی پالیسی پر تنقید کرتے اسے مسترد کردیااورروس کے وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکہ اپنی عالمی قیادت کو مذاکرات کے بجائے تصادم سے ثابت کرنا چاہتا ہے جبکہ چین نے امریکہ پر سرد جنگ کی ذہنیت رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…