اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قوانین اور ٹیکس نظام غیر منصفانہ ، امریکی ریاست کیلیفورنیا میں علیحدگی پسندوں کا نیو کیلیفورنیا کے نام سے ایک علیحدہ ریاست قائم کرنے کا اعلان سامنے آگیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں علیحدگی پسندوں نے نیو کیلیفورنیا کے نام سے ایک علیحدہ ریاست قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی اب تک 50 ریاستیں موجود ہیں جس کے آئین کی دفعہ 4 کے تحت الگ
ریاست کا اعلان کرتے ہوئے مذکورہ تحریک کے بانی پالپریسٹن نے پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہم اپنے مطالبات کی سنوائی کیلئے جلسے کروانے کا سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے نہیں بلکہ کیلیفورنیا سے الگ ہونا چاہتے ہیں ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سارے عمل میں قانونی لحاظ سے 10 تا 18 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ ۔واضح رہے کہ علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے قوانین اور ٹیکس نظام غیر منصفانہ ہے۔