لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب نے بزنس ویزوں کو آسان اور کم خرچ بنانے، قیدیوں کی منتقلی، سنگل کنٹری نمائش اور پاکستانیوں کو مزید روزگار فراہم کرنے سمیت متعدد فیصلے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستا ن اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا 11 واں 2 روزہ اجلاس بدھ کو ختم ہو گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب نے تجارت، کاروبار، توانائی، قونصلر امور، تعلیم اور
صحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطر فہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک اور سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القاصبی نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں دونوں اطرا ف کے ماہرین نے مختلف امور بالخصوص تجارت، کاروبار، توانائی، قونصلر امور، تعلیم، صحت اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بات چیت کی۔