پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ نے 1986 میں پاکستان میں ہوائی جہاز کی ہائی جیکنگ کامعاملہ پھر اُٹھادیا، امریکی ایف بی آئی نے چار ہائی جیکروں کی نئی تصاویر جاری کردیں ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے ان چار ہائی جیکروں کی نئی ڈیجیٹل تصاویر جاری کی ہیں جو 1986 میں پاکستان میں ہوائی جہاز کی ہائی جیکنگ میں ملوث تھے۔ اس حملے میں دو امریکی شہری بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ ان تصاویر پر کمپیوٹر کی مدد سے ایسے عمل کیا گیا ہے کہ ان لوگوں کی عمر کا فرق نظر آئے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی ہوائی کمپنی پین ایم کی پرواز 73 ممبئی سے فرینکفرٹ جاتے  ہوئے کراچی کے ہوائی اڈے پر رکی تھی۔

اسے ان چار افراد اور ان کے سرغنہ زید حسن سفارینی نے ہائی جیک کر کے قبرص لے جانے کی کوشش کی تھی، تاہم جہاز کا عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور جہاز کراچی ہوائی اڈے پر کھڑا رہ گیا۔ حکام کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد ہائی جیکروں نے جہاز کے اندر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 20 مسافر اور عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔ اس دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں پر قابو پا لیا۔ان چار مشتبہ افراد کے نام ودود محمد حافظ الترکی، جمال سعید عبدالرحیم، محمد عبداللہ خلیل حسین الرحیال اور محمد احمد المنور ہیں۔ یہ فلسطینی ہیں اور مبینہ طور پر ابوندال تنظیم سے وابستہ ہیں جسے امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔پاکستان عدالت نے پانچ ہائی جیکروں کو مجرم قرار دیا اور انھیں عمر قید کی سزا ہوئی۔ ہائی جیکنگ کے سرغنہ زید حسن سفارینی کو 2001 میں امریکہ کے حوالے کر دیا گیا جہاں انھیں 160 برس قید کی سزا ہوئی۔دوسرے مجرم اپنی سزائیں کاٹنے کے بعد 2008 میں رہا کر دیے گئے تھے، جس کے بعد سے ان کا اب تک اتاپتہ نہیں ہے، تاہم ان کا نام اب تک ایف بی آئی کی ‘سب سے مطلوب افراد کی فہرست’ میں شامل ہے اور ادارہ انھیں پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔جمال سعید کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ڈرون حملے میں مارے گئے تھے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی اور ان کا نام ایف بی آئی کی فہرست میں بدستور شامل ہے۔ایف بی آئی کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی تک کھلا ہے اور ایف بی آئی نے سنہ 2000 میں یہ تصاویر حاصل کی تھیں جنھیں کمپیوٹر کی مدد سے اس طرح ٹریٹ کیا گیا ہے کہ ان افراد کی شکلیں ان کی حالیہ عمر کے مطابق ہوں۔ان اشخاص کی گرفتاری کے بارے میں معلومات دینے والے کو 50 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…