مقبوضہ بیت المقدس(سی پی پی) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کی فلسطینی کالونیوں میں فوجی قانون نافذ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد القدس میں موجود فلسطینی کالونیوں کا مکمل سیکیورٹی کنٹرول حاصل کرنا اور ان پر قبضہ مستحکم کرنا ہے۔عبرانی زبان میں نشر ہونے والے اخبار ہارٹز نے بتایا کہ بیت المقدس میں فلسطینی کالونیوں میں فوجی قانون کا نفاذ جلد عمل میں لایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام دیوار فاصل سے باہر موجود فلسطینی کالونیوں
شعفاط کیمپ، کفر عقب، اور دیگر مقامات پر اسرائیل کا فوجی قانون لاگو کیا جائے گا۔ہارٹز کے مطابق اسرائیلی فوج عہدیداروں اور حکومت کی سول انتظامیہ نے اس پلان کے مختلف پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے تجاویز جلد آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ کو منظوری کے لیے ارسال کی جائیں گی۔خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت بیت المقدس میں دیوار فاصل کی دوسری طرف رہنے والے سوا لاکھ فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کرنے کے مختلف حربے استعمال کررہا ہے۔