اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اپنے آپ کو دنیا کی سپر پاور کہلوانے والے امریکہ کیساتھ افغانستان میں یہ سب کچھ،امریکی کمانڈر کا بھی اعتراف

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کابل کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے اسے 16 سال سے یہاں موجود امریکہ اور نیٹو افواج کی ناکامی قرار دیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی جنرل جان نکلسن نے کابل کی صورتحال کو سنگین قرار دے دیا ،امریکی ٹی وی سی بی ایس نے کابل سے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا کہافغان دارالحکومت میں غیر ملکی

شخصیات کو ایئر پورٹ تک لانے لے جانے کیلئے بھی فضائی راستہ اختیار کیا جاتا ہے اہم عمارات کے گرد دو دو تین تین دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے شہر کتنا غیر محفوظ ہو چکا ہے،رپورٹ میں افغانستان میں امریکہ کی ناکامیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ 16سال میں کابل جیسے شہر کو بھی محفوظ نہیں بنایا جاسکا تو امریکہ کو دیکھنا ہوگا کہ وہ اس جنگ میں کہاںکھڑا ہے۔رپورٹ میں جب صحافی نے یہ سوال افغان صدر اشرف غنی کے سامنے رکھا تو انہوں نے یہ موقف دیا کہ افغانستان میں اکیس عالمی د ہشت گرد گروپ موجود ہیں جن کی جنگ اب فوج کی بجائے عوام کے ساتھ شروع ہو چکی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ افغان دفاعی بجٹ کا 90فی صد امریکا ادا کررہا ہے اس کے باجود حالات تشویشناک ہیں اور گزشتہ سال کے محض 4 ماہ کے دوران 2500ہلاکتیں اور 4 ہزار افغان فوجی زخمی ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…