ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈالر کی چھٹی ،تجارت کیلئے چینی کرنسی یوآن کے استعمال سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا، مگر کیسے ؟ماہرین کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تجارت میں یوآن کے استعمال کا سب سے زیادہ فائدہ ہو گا،سٹیٹ بنک آف پاکستان کا یہ قدم پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کی جانب اہم قدم ہے،گھریلو کرنسی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے، بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کی طرف سے براہ راست یو آن میں سرمایہ کاری کو بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی اقتصادی و معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ

پاکستان کا تجارت کے لئے یوئین کا استعمال پاکستان کے اپنے حق میں فائدہ مند ہے۔ یوآن کے استعمال سے جس کو سب سے زیادہ فائدہ حاصل ہو گا وہ پاکستان خود ہے۔ چین سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اس فیصلہ کا احترام اور خیر مقدم کرتا ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کا یہ قدم پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ دونوں ممالک مابین برادرانہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے کڑے وقت میں ساتھ دیتے ہیں اور شعبہ زندگی کے چھوٹے بڑے تمام معاملات میں ایک دوسرے کے معاون و مددگارہیں۔ ایسے اقدامات دو طرفہ اقتصادی، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے لئے ایک اچھا مالیاتی ماحول پنپنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ چین پہلے ہی گھریلو کرنسی میں تجارت کرنے کے اقدامات لے چکا ہے ۔ اقتصادی و معاشی ماہر پروفیسر لن وان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تجارت میں گھریلو کرنسی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔اور گھریلو کرنسی کے استعمال کے لئے قوانین کو آسان اور قابل عمل ہونا چاہئے ۔چین کی جانب سے بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کی طرف سے براہ راست یو آن میں سرمایہ کاری کو بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔ تاکہ بیرنی تجارت میں وسیع پیمانے پر اضافہ کیا جا سکے۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تجارت میں یوآن کے استعمال کا سب سے زیادہ فائدہ ہو گا،سٹیٹ بنک آف پاکستان کا یہ قدم پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے کی جانب اہم قدم ہے،گھریلو کرنسی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے، بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کی طرف سے براہ راست یو آن میں سرمایہ کاری کو بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…