منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی صدرکے دورہ لندن کا خیرمقدم کریں گے،برطانوی وزیراعظم

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکی صدر کے دورہ لندن کا خیر مقدم کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے برطانیہ کے دورے کی دعوت قبول کی تھی اور وہ آئندہ ماہ لندن میں نئے امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آنا چاہتے تھے مگر انہوں نے بہ وجوہ اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ان کی

حکومت کی جانب سے ٹرمپ کو لندن دورے کی دعوت میں توسیع کی جائے گی اور توقع ہے کہ امریکی صدر اس دعوت کو قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کب برطانیہ آئیں گے، اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں برطانوی عہدیدار کا کہنا تھا امریکا اور برطانیہ ایک دوسرے کے گہرے دوست اور حلیف ہیں اور دونوں ملکوں کی باہمی شراکت کو مزید گہرائی تک پہنچایا جائے گا۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ آئندہ مہینے برطانیہ کے سرکاری دورے نہیں جا رہے ہیں۔امریکی صدر کی طرف سے یہ فیصلہ اپنے خلاف برطانیہ میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے تناظرمیں کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…