جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

امریکا میں مسلمان آباد ی بڑی تیزی سے پھیلنے لگی،اسلام 2040ء میں امریکا کا دوسرا بڑا مذہب بن جائے گا،تازہ ترین تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات

datetime 12  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مسلمان آیندہ دو عشروں کے دوران میں دوسرا بڑی مذہبی گروپ بن جائیں گے اور اسلام اس ملک کا دوسرا بڑا مذہب ہوگا ۔اس بات کا دعویٰ امریکی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں کیا اور یہ پیو ریسرچ کے ایک مطالعے پر مبنی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق امریکا میں مسلمان آباد ی بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ ایک تخمینے کے مطابق آیندہ تین عشروں میں دْگنا سے بھی بڑھ سے جائے گی۔اس میں بتایا گیا ہے کہ

2017ء میں امریکا میں مسلمانوں کی آبادی قریباً ساڑھے چونتیس لاکھ تھی ۔2050ء میں یہ بڑھ کر اکیاسی لاکھ ہوجائے گی۔اس عرصے کے دوران میں مسلمانوں کی تعداد یہود سے بڑھ جائے گی اور وہ عیسائیوں کے بعد دوسرا بڑا مذہبی گروپ بن جائیں گے۔پیو نے 2007ء ، 2011ء اور 2017ء میں مذہب کی بنیاد پر امریکا میں مقیم لوگوں کی تعداد سے متعلق اپنے مطالعات کو یک جا کیا ہے اور ان مطالعات کی ایک مشترکہ رپورٹ جاری کی ہے۔اس ضمن میں اس نے امریکا کی مردم شماری کی سالانہ رپورٹس سے اعداد وشمار لیے ہیں اور ان کی بنیاد پر مستقبل میں امریکا میں مسلمانوں کی تعداد کا تخمینہ لگایا ہے۔اس تحقیق کے مطابق 2016ء میں مسلمان تارکینِ وطن ریکارڈ تعداد میں امریکا میں آئے تھے ۔اس وقت امریکا میں مقیم مسلمانوں میں تین چوتھائی تارکینِ وطن ہیں یا ان کی اولاد ہیں۔پیو کے مطابق مسلمانوں کی اوسط آبادی دوسرے مذہبی گروپوں کے مقابلے میں زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ ان میں بچوں کی شرح پیدائش بھی زیادہ رہے گی ۔تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آیندہ چند عشروں میں مسلمانوں کی تعداد تو ضرور دْگنا ہوجائے گی لیکن کل ملکی آبادی میں ان کی تعداد بہت تھوڑی ہی ہوگی۔نیز عیسائیوں کی آبادی امریکا میں پہلے نمبر پر ہی رہے گی۔ان کے بعد لامذہبوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔یعنی وہ لوگ جو سرے سے کسی دین کو مانتے ہی نہیں ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…