جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

متنازعہ بیانات بھاری پڑ گئے،جیریمی کوبائن کی دھمکی کارگر ثابت ہوئی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں منہ چھپانے پر مجبور،برطانوی اخبارکے انکشافات

datetime 12  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ماہ لندن میں سفارت خانے کے افتتاح کی غرض سے شیڈول دورہ مبینہ طور پر مظاہروں کے خوف سے منسوخ کردیا۔برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ اس وجہ سے منسوخ کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ برطانیہ میں ان کا پرجوش استقبال نہیں کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جگہ اب سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن برطانیہ جائیں گے۔

اس حوالے سے ابھی تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے فروری میں 750 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے لندن میں تعمیر ہونے والی سفارت خانے کی عمارت کا افتتاح کرنا تھا، تاہم انہوں نے اس پروگرام کو اس وجہ سے ترک کردیا ہے کہ وہاں ان کا استقبال اچھی طرح نہیں کیا جائے گا اور دوسری جانب وہ ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات نہیں کرپائیں گے۔رپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران ٹرمپ کی برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں فروری کے آخر میں ملاقات شیڈول تھی۔گذشتہ ماہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوبائن نے اپنے حامیوں کو مظاہروں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو ‘واضح پیغام’ بھیجا جائے گا کہ برطانیہ میں ان کا استقبال نہیں کیا جائے گا۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ماہ لندن میں سفارت خانے کے افتتاح کی غرض سے شیڈول دورہ مبینہ طور پر مظاہروں کے خوف سے منسوخ کردیا۔برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ اس وجہ سے منسوخ کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ برطانیہ میں ان کا پرجوش استقبال نہیں کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جگہ اب سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن برطانیہ جائیں گے۔اس حوالے سے ابھی تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…