عرب امارات میں ملازمت کے خواہش مند افراد کو اب یہ کام بھی کرنا ہو گا، 4فروری سے نیا قانون نافذ کر دیا گیا

9  جنوری‬‮  2018

ابوظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات میں ملازمت حاصل کے لئے ویزہ درخواست کے ساتھ اچھے چال چلن کا سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی ہوگا اور یہ سرٹیفکیٹ پاسپورٹ کے ساتھ لازمی قرار دیا جائے گا۔ تمام ممالک کے ساتھ ساتھ یہ شرط پاکستانیوں پر بھی عائد ہو گی اور روزگار کیلئے

یو اے ای جانے کے خواہشمندوں کو حکومت سے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہو گا۔برطانوی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ چارفروری 2018ء سے یو اے ای میں ملازمت حاصل کرنے والے افراد کے لئے ویزہ درخواست کے وقت اپنا کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی دینا ہوگا۔یہ سرٹیفکیٹ اس ملک کی جانب سے جاری کیا جائے گا جس میں درخواست گزار گذشتہ پانچ سالوں سے رہائش پذیر ہوگا۔ اس سرٹیفکیٹ کی تصدیق حکومت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ سے بھی لازمی ہوگی۔ یہ سرٹیفکیٹ ملازمین کے لئے ہوگا ، ایسے افراد جو یو اے ای میں وزٹ ویزے پر آئیں گے ان کے لئے اچھے چال چلن کی تصدیق لازمی نہیں ہوگی اور ایسے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات حکومت کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی میں مختلف سرکاری اداروں کے افسران شامل ہیں ، کمیٹی اہلکاران کے مطابق پرامن ، دیرپا اور مستحکم معاشرے کے قیام کے لئے ایسے اقدامات کرنا انتہائی ضروری تھے۔ اماراتی حکومت کا عزم ہے کہ یو اے ای کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ملک بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…