بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی ایک بار پھر تعریف کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے پرانگلی اٹھانا انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں کیلئے سازگار نہیں ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بیجنگ میں روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے کسی بھی خاص ملک کے دہشت گردی سے وابستہ ہونے کی مخالفت کی اورکسی بھی خاص ملک میں انسداد دہشت گردی
کی ذمہ داری عائد کرنے سے اتفاق نہیں کرتا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی دنیا کی مشترکہ دشمن ہے اور اس کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ چین دہشت گردی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو کسی ایک ملک کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں شراکت داری کی اعلیٰ مثال ہیں،بین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے، امریکہ پاکستان سے باہمی احترام کا رشتہ قائم رکھے، چین نے ہمیشہ باہمی احترام اور شراکت داری پر مبنی رشتوں کا احترام کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور حال ہی میں ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کیمذمت کرتے ہیں ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین ممکنہ امریکی پابندیوں پر اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کو تیار ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ختم کرنا کسی ایک ملک کے بس میں نہیں ۔ دہشت گردی پوری دنیا میں ہو رہی ہے۔ اس دہشت گردی کو کسی ایک ملک سے جوڑنا مناسب نہیں۔ اس کے سد باب کے لئے مشترکہ تعاون درکار ہوتا ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے
سے نبھا رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں شراکت داری کی اعلیٰ مثال ہیں۔چین کا مؤقف ہے کہ امریکہ پاکستان کے احترام کی پاسداری رکھے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے تعلقات میں بگاڑ پیدا ہو۔ چین کی خواہش ہے کہ امریکہ پاکستان سے باہمی احترام کا رشتہ قائم رکھے۔ لوکھانگ نے کہا کہ چین پاکستان پر لگائے گئے امریکی الزام کو مسترد کرتا ہے ۔امریکہ کا پاکستان پر الزام بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ باہمی احترام پر مبنی تعلقات اور شراکت داری کے لئے چین اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ چین نے ہمیشہ باہمی احترام اور شراکت داری پر مبنی رشتوں کا احترام کیا ہے۔