ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

طالبان کیخلاف امریکی ناکامی کے منفی اثرات پاکستان پر پڑنے کا خدشہ

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)پاکستان نے امریکی حکام کو خبر دار کیا ہے کہ اگر طالبان کے خلاف افغان سرحد پر دونوں جانب سے عسکری حملوں میں ناکام ہوئی تو اس کے منفی نتائج مرتب ہوں گے جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق اہم سفارتی ذرائع نے بتایا کہ امریکہ کی افغانستان کیلئے نئی امریکی حکمت عملی کے اہم عنصر یہ ہے کہ وہ طالبان کے خلاف دو طرفہ فوجی کارروائی کا آغاز کرنے جارہے ہیں تاکہ

فوجی آپریشن کے ذریعے طالبان کو شکست دے کر انہیں کابل حکام کی شرائط پر افغان مفاہمتی عمل کا حصہ بننے پر مجبور کیا جائے۔پاکستان کو امریکا کے اس بنیادی نقطہ نظر سے ہرگز اختلاف نہیں بلکہ اسلام آباد کیلئے سب سے پریشان کن پہلو یہ ہے کہ اگر طالبان کے خلاف منظم عسکری حکمت عملی ناکام ہو گئی تو اس کے کیا نتائج مرتب ہوں گے؟۔اس سے قبل ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی حکمت عملی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر خطے کی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کو اس خطے سے نکال پھینکیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان کی آئینی حکومت دہشت گردی کے خلاف امریکی حکمت عملی کی تکمیل میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…