جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

امریکہ پاکستان سے تعاون کے لیے شور نہ مچائے ،پاکستان کسی بھی لمحے کیا کرسکتاہے؟امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹامئزنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتباہ کیا ہے کہ واشنگٹن کو دی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے۔امریکہ کے صف اول کے اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں خبردار کیا کہ صدر ٹرمپ اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ پاکستان کو چھوڑ دیں تاہم ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف فیصلے سے لگتا نہیں کہ ان کے پاس اثرات سے نمٹنے کی پالیسی موجود ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ کا پرانے پارٹنرز کو امریکہ سے دور کرنے کا فیصلہ چین کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا جب کہ ٹرمپ انتظامیہ کو دیگر سفارتی طریقے اپنانے چاہئیں۔امریکی اخبار نے ٹرمپ کو انتباہ کیا کہ سعودی عرب اور امارات سے تعلقات استعمال میں لانے چاہئیں اور امریکہ کو پاکستان سے تعاون کے لیے شور مچانے کے بجائے خاموش بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق پاکستان نے اہم خفیہ معلومات اکثر امریکہ کو فراہم کی ہیں اب یہ دیکھنا ہوگا کہ امداد منجمد کرنے پر پاکستان تعاون کرتا بھی ہے یا نہیں ۔امریکی اخبار کے مطابق افغانستان کے لیے ہر فوجی پرواز پاکستانی فضا سیگزرتی ہے ٗزیادہ ترسپلائی پاکستانی ریل یا روڈ سے ہوتی ہے تاہم امریکہ کو دی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے۔اخبار نے اپنے اداریے میں امریکی صدر کو مشورہ دیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ذریعے طالبان کی خلیج فارس میں فنڈز اکھٹا کرنے کی کوشش ناکام بنانا چاہیے۔خیال رہے کہ 2018 کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جنوری کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دے کر حماقت کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا۔اس کے بعد امریکہ نے پاکستان کی امداد بند کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانا شروع کردئیے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…