دی ہیگ( آن لائن) ہالینڈ میں 18 لوگوں کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ ایرانی سفارت خانے میں کود کر داخل ہوگئے اور عمارت پر پتھراؤ کیا اور دیگر اشیاء پھینکیں۔پولیس نے یہ بات گزشتہ روز بتائی۔پولیس کی خاتون ترجمان ہلدا ویجے وربرگ نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ کو بتایا کہ مشتبہ افراد کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر کئی اقسام کے جرائم کا الزام ہے
جن میں لوگوں کو بھڑکانے، امن عامہ میں خلل ڈالنے اورگڑبڑپیداکرنے اور غیرقانونی داخلے جیسے جرائم شامل ہیں۔براڈکاسٹر این او ایس کی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ آدمیوں کا ایک گروپ فارسی زبان میں اسلامی جمہوریہ ایران مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں اور سفارت خانے کی عمارت کو پھلانگتے ہیں اور عمارت پر انڈے یا پتھر وغیرہ پھینکتے ہیں۔