ریاض(صباح نیوز) سعودی تعمیراتی گروپ بن لادن گروپ نے مصری ملازمین سمیت اپنے تمام غیر ملکی کارکنان کے بقایا جات ادا کرنے شروع کردیئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے وزیر افرادی قوت محمد سعفان نے صحافیوں کو بتایا کہ جدہ میں مصری قونصل خانہ
نے اطلاع دی ہے کہ لیبر اتاشی ڈاکٹر یاسر غازی نے سعودی وزارت محنت کو 284 ملازمین کی فہرست بھجوا دی ہے۔یہ وہ مصری کارکن ہیں جن کے حقوق بن لادن پر واجب ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران تمام افراد کے حقوق ادا کردیئے جائیں گے۔