نئی دلی(آن لائن)نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے دس مسلمان طلباء کو داڑھی منڈوانے سے انکار پر ہندو افسروں نے نیشنل کیڈٹ کورپس (این سی سی) کے ٹریننگ کیمپ سے نکال دیا ۔ طلباء کو سزا کے طور پر ایک دن اور ایک رات کیمپ سے باہر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کیا گیا۔ نئی دہلی سے شائع ہونیو الے ایک انگریزی
روزمانے کی رپورٹ کے مطابق مسلمان طلباء نے سزا کے بعد کیمپ میں واپس آکر ہڑتال کی اور ہندو افسروں راجنیش کمار اور ابھی جیت کمار کی معطلی کا مطالبہ کیا۔ ایک طالب علم نے روزنامے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ کے طلباء ایک عرصے سے داڑھی سمیت این سی سی ٹرینگ کیمپ میں شرکت کرتے آرہے ہیں تاہم ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ انہیں داڑھی رکھنے کی بنا پر سزا دی گئی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیمپ انتظامیہ کو پہلے ہی تحریری درخواست دی تھی کہ داڑھی انکا دینی معاملہ ہے جسے وہ منڈوا نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے چھٹے روز ان سے کہا گیا کہ وہ یا تو داڑھی منڈوا دیں یا پھر کیمپ سے چلے جائیں۔ طلباء نے یہ بھی کہا کہ ہندو افسرو ں نے ان سے یہاں تک کہا گیا کہ اب بھارت میں مودی راج ہے لہذا داڑھی نہیں چلے گی۔