لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونیوالوں میں شہزادوں سمیت امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کے کاروباری افراد بھی شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونیوالوں شہزادوں ودیگر افراد کے علاوہ 8 امریکی، 6 برطانوی اور 3 فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں، یہ لوگ طویل عرصے سے کاروبار کے حوالے سے سعودی عرب ہی میں مقیم تھے۔برطانوی اخبار نے سعودی شاہی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکام کی
جانب سے گرفتار غیر ملکی کاروبار یافراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔اخبار کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پرائیویسی قوانین کے باعث کچھ بتانے سے گریز کیا جبکہ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں سفارتخانے کو مدد کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ فرانس کے وزارت داخلہ نے اس حوالے سے کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا ہے۔ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونیوالوں میں شہزادوں سمیت امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کے کاروباری افراد بھی شامل ہیں