اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے 2016ء سے قبل ہونے والے معاہدہ پر عملدرآمد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیارے دینے سے انکار کر دیا ہے، پاکستان نے سرکاری دستاویزات کے مطابق 8 ایف سولہ طیاروں کے لیے امریکہ کو 699 ملین ڈالر دینے تھے اور چالیس فیصد رقم پاکستان نے قومی خزانے سے دینے تھے جبکہ باقی کی رقم امریکہ نے اپنے غیر ملکی فنڈز سے دینی تھی، پاکستان اور امریکہ کے درمیان یہ معاہدہ 2016ء میں ہوا مگر امریکہ
کی موجودہ انتظامیہ نے اس فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ہے اس کے علاوہ امریکی کانگریس نے بھی اس معاہدے کی مخالفت کی تھی، امریکی انتظامیہ کے اس عمل سے اب پاکستان کو مزید ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں، امریکہ اور پاکستان کے مابین بڑھتی ہوئی خلیج سے جہاں دونوں ممالک کے قومی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے وہیں جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکہ نے 2016ء سے قبل ہونے والے معاہدہ پر عملدرآمد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔