بابا وانگا نامی یہ خاتون 31 جنوری 1911ء کو وانڑلیا پاندوا دیمیتروا کے نام سے بلغاریہ کے شہر وینجیلا میں پیدا ہوئی تھیں۔ اس بچی کی پیدائش پر کسی کو اس کے بچنے کی امید نہیں تھی۔ وانگا بچپن سے انتہائی ذہین تھیں جنھیں بچپن سے ہی روحانی علاج سے بھی دلچسپی تھیبارہ سال کی عمر۲تک ایک عام سی زندگی بسر کرنے کے بعد وہ ایک پراسرار بگولے کی زَد میں آ کر گم ہو گئیں اور کئی دنوں کے بعد اپنے خاندان کو ملیں لیکن آنکھوں میں مٹی بھر جانے کی وجہ سے اْن کی بصارت کم ہوتی چلی گئی۔
اس کے بعد ان کی بینائی ہر طرح کے علاج اور کوشش کے باوجود ختم ہو گئی۔بابا وانگا کا انتقال 1996ء میں ہوا لیکن اس سے پہلے ہی وہ 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے اور 2004ء میں سونامی، ایک سیاہ فام امریکی شہری کے امریکی صدر بننے اور 2010ء4 میں عرب دنیا میں ابھرنے والی انقلابی تحریکوں کے سلسلے ’عرب بہار‘ کی پیشین گوئی کر چکی تھیں۔ 2016ء بابا وانگا کے مطابق 2016ء میں براعظم یورپ کے ملکوں کو مسلمان عسکریت پسندوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جن کے نتیجے میں یورپ کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ 2018ء چین دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور بن جائے گا۔ 2023ء زمین کے مدار میں ہلکی سی تبدیلی آئے گی۔ 2028ء انسان توانائی کا ایک نیا ذریعہ تلاش کر لے گا۔ اناج کی کمی ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔ سیارے زہرہ کی جانب ایک انسانی خلائی مشن بھیجا جائے گا۔ 2033ء قطبین پر جمی ہوئی برف پگھل جائے گی اور سمندروں میں پانی کی سطح بلند ہو جائے گی۔ 2043ء اس سال مسلمانوں کو براعظم یورپ پر کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔ یورپ کے زیادہ تر حصے خلافت کے تحت آ جائیں گے۔ اس کا مرکز روم ہو گا۔ 2046ء انسان اپنی مرضی کے مطابق انسانی اعضاء بنا سکے گا۔ اعضاء کی تبدیلی امراض کے علاج کا ایک اہم ذریعہ بن جائے گا۔ 2066ء ایک مسجد پر حملہ ہونے کے بعد امریکا غیر معمولی ہتھیار استعمال کرے گا۔
اس سے درجہ? حرارت اچانک گر جائے گا 2100ء مصنوعی سورج زمین کے تاریک حصوں کو روشنی دے گا۔ 2111ء انسان اور روبوٹ کو ملا کر سائیبورگ کے نام سے نئی مخلوق وجود میں لائی جائے گی۔ 2154ء جانور ارتقا کے عمل سے گزرتے ہوئے نصف انسان بن جائیں گے۔ 2170ء زمین کو بے مثال خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 2195ء انسان پانی کے اندر رہائشی بستیاں بنا لے گا۔ ان بستیوں میں توانائی اور خوراک کی فراہمی کے ویسے ہی انتظامات ہوں گے، جیسے زمین پر ہوں گے۔ 2196ء ایشیا اور یورپ میں رہنے والوں کے ملنے سے انسان کی ایک نئی نسل وجود میں آئے گی۔ 2201ء سورج پر تابکاری کی سرگرمیاں سست پڑ جائیں گی اور درجہ? حرارت گرنے لگے گا۔ 2288ء ٹائم ٹریول ممکن ہو جائے گا۔ دوسرے سیاروں سے تعلق بنیں گے۔ 2480ء دو مصنوعی سورج آپس میں ٹکرا جائیں گے۔ زمین پر تاریکی چھا جائے گی۔ 3005ء مریخ پر جنگ ہو گی۔