واشنگٹن(یو این پی)ٹرمپ انتظامیہ کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی۔ امریکا کی فیڈرل کورٹ کے جج نے مسلم ممالک کے شہریوں پر لگی پابندی جزوی طورپر اٹھا لی۔واشنگٹن کی عدالت میں سماجی تنظیم امریکن سول لیبرٹی یونین کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔
عدالت نے کہا کہ جن تارکین وطن کے رشتہ دار امریکی شہری ہیں، ان کی درخواستوں پر غور ہونا چاہیے۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ سیکیورٹی کے معاملات کو بھی ساتھ ساتھ ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے صدارتی حکم کی مدد سے چھ مسلمانوں ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔