جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کو دھمکیاں لگانے والے اسرائیل کے وزیر اعظم خود اپنے ملک میں بری طرح پھنس گئے

datetime 25  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے اپنی حامی اور اپوزیشن جماعتوں سے کرپشن کے خلاف احتجاج نہ کرنے کی اپیل کے باوجود اسرائیل میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم نیتن یاھو کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز تل ابیب میں نیتن یاھو کی کرپشن کے خلاف اور ان سے استعفے کے لیے وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج گذشتہ چار ہفتے سے جاری مظاہروں کی کڑی ہے۔

نیت یاھو کی مبینہ بدعنوانی کے کیسز کی تحقیق کے دوران عوامی حلقوں میں ان کے خلاف شدید غم وغصے کی لہرپائی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز نام نہاد اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب سمیت کئی شہروں میں ہزاروں صہیونیوں نے نتین یاھو کی کرپشن کے خلاف احتجاج کیا اور ان سے وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔بیت المقدس میں صہیونی چوک میں 800 افراد نے نیتن یاھو کے استعفے کے حق میں مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین ہم نہ دائیں بازو اور نہ ہی بائیں بازو کے ہیں بلکہ راہ راست پر ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نیتن یاھو گھر جائیں۔ ان کی گرپشن مزید برداشت نہیں ہوتی۔ تل ابیب میں جمع ہونے والے ہزاروں یہودیوں نے نتین یاھو کی مالی، انتظامی اور اخلاقی بدعنوانی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی پولیس کے خلاف بھی نعرے لگائے اور پولیس پر وزیراعظم کے کرپشن کے کیسز کی تفتیش میں دانستہ تاخیر کا الزام عائد کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…