منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے نشانے پر آگیا،شمالی کوریا کے لیڈر کم جانگ ان منظر عام پر ،دھماکہ خیز اعلان 

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیؤل(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اْن نے کہاہے کہ شمالی کوریا امریکہ کے لیے حقیقت میں ایک بڑا جوہری خطرہ بن کر سامنے آیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کم جانگ اْن نے ایک بیان میں کہا کہ جوہری ہتھیار بنانے کے لیے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے بین الاقوامی سیاست میں اْن کے اثرو رسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب

اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں اْس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے پر رائے شماری ہو رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد میں شمالی کوریا کی تمام تیار پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے اور بیرون ملک کام کرنے والے شمالی کوریا کی افرادی قوت کو ایک سال کے اندر اندر واپس بھیجوانے کی تجویز دی گئی ہے۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربات کیے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ اب اس کے میزائل کی رینج میں ہے۔شمالی کوریا نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اس کا نیا میزائل امریکہ کی مغربی ساحلی علاقے تک مار کر سکتا ہے۔ اس کے بعد اطلاعات تھیں کہ پینٹاگون مغربی ساحل پر ایسا اضافی دفاعی نظام نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔دوسری جانب امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن کے حوالے سے کہا کہ جنگ کے بغیر مسئلے کو حل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن یہ ایک دوڑ ہے کیونکہ وہ قریب سے قریب آ رہے ہیں اور زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے متعدد جوہری تجربوں کے بعد سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ کم جانگ اْن نے ایک بیان میں کہا کہ جوہری ہتھیار بنانے کے لیے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے بین الاقوامی سیاست میں اْن کے اثرو رسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…