جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

معروف ائیر لائن نے ’’فلائٹ پاس‘‘ متعارف کروا دیا، مسافر 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پ

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئرنے صارفین کے لیے فلائٹ پاس کو دوبارہ متعارف کرادیا، فلائٹ پاس کے ذریعے عمان ایئر کے مسافر 50فیصد تک ڈسکاونٹ حاصل کرسکتے ہیں، عمان ایئر کی جانب سے متعارف کرائے گئے پاس کو خریداری کے بعد آن لائن استعمال کیا جاسکتا ہے،استعمال میں انتہائی آسان فلائٹ پاس کے ذریعے صافین اپنے سفر میں پچاس فیصد تک بچت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے

جو کہ مسافروں کی بچت کا انتہائی آسان طریقہ اور کارآمد طریقہ کار ہے۔ عمان ایئر کے فلائٹ پاس کو نئے مقامات کے اضافے کے ساتھ دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے جس میں جی سی سی ممالک سمیت برصغیر ہند کو شامل کیا گیا ہے۔ عمان ایئر کے فلائٹ پاس کے ذریعے نہ صرف انفرادی طور پراستفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ فیملیز،دوستوں کے گروپ، اور کاروباری افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، فلائٹ پاس کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق وقت اور فلائٹ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے، جبکہ اس سے پاس کے ذریعے چھ ماہ سے لیکر فلائٹ کے چار گھنٹے پہلے تک بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ جبکہ ٹکٹ کو ایک ہفتے سے لیکر دوسال تک استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عمان ایئر کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالعزیز الرئیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس آفر کو متعارف کراتے ہوئے بے انتہا خوشی ہے کہ عمان ایئر فلائٹ پاس کے ذریعے ہمارے صارفین اب جی سی سی ممالک اور انڈین سب کونٹی نینٹل مارکیٹ تک انتہائی مناسب اور کم خرچ میں رسائی حاصل کرسکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ ایک سال سے اپنے صارفین اور ایجنٹس سے فلائٹ پاس سے متعلق فیڈ بیک حاصل کررہے ہیں، امید ہے کہ اس پراڈکٹس کے ذریعے ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں گے ، عبدالعزیز الرئیسی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پارٹنر Optiontownپرپورا اعتماد ہے کہ وہ

ہمارے صارفین کو کچھ ایسا دے رہے ہیں جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے، ہم آپشن ٹاون کے سی ای او سچن گوئیل اور ان کی ٹیم کے شکر گزار ہیں کہ ان کی انتھک محنت اور کاوشوں کی بدولت آج ہم اس پراڈکٹ کو اپنے صارفین میں متعارف کرانے جارہے ہیں۔ اس موقع پر آپشن ٹاون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سچن گوئیل نے کہا کہ ہمیں بھی عمان ایئر کے ساتھ اس اشتراک پر بے انتہا خوشی اور فخر ہے کہ اس منفرد اور پر کشش تصور کو باقائدہ حقیقت کا روپ دینے میں ہمارا ساتھ دیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ عمان ایئر کے صارفین ہماری اس کاوش سے نہ صرف مستفید ہوں گے بلکہ اس سے حاصل ہونے والے نتائج پر مکمل طور مطمئن بھی۔ سچن گوئیل نے بتایا کہ عمان ایئر پاس عمانی ریال 100سے شروع ہے، پاس کے ذریعے ایک بار کی ٹرانزیکشن پر کم از کم تین فلائنٹس کی خریداری لازمی ہے، جسے روانگی کے وقت سے چوبیس گھنٹے پہلے کنفرم اور اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…