مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی صدر محمود عباس کی سیاسی جماعت الفتح نے اعلان کیا ہے کہ اگلی بدھ کو امریکی نائب صدر مائیک پینس کی اسرائیل آمد پر احتجاج کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کی سیاسی جماعت الفتح نے اعلان کیا کہ اگلی بدھ کو امریکی نائب صدر مائیک پینس کی اسرائیل آمد پر احتجاج کیا جائے گا۔
پینس بدھ کو مصر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسرائیل پہنچیں گے۔ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے تناظر میں فلسطینی قیادت نے نائب صدر پینس کے ساتھ اپنی ملاقاتیں منسوخ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ امریکی صدر کی انتظامیہ کے مطابق پینس کے دورے کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔