بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

القدس اسرائیل کا نہیں بلکہ فلسطین کا دارالحکومت ،چین نے امریکہ سے ٹکر لے لی، زبردست اعلان

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے اوآئی سی کے غیر معمولی اجلاس کے اعلامیہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ایسی فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے جو مکمل طور پر خود مختار ہو ، اس کی بنیاد 1967والی سرحدیں ہوں اور اس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ گزشتہ روزچینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے پریس بریفنگ کے دوران ترکی کے شہر استنبول

میں او آئی سی کے ہونے والے غیر معمولی اجلاس کے فیصلے ،جس میں عالمی برادری برادری پر زوردیا گیا تھا کہ وہ مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرے اس پر انہوں نے کہا چین اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بین الاقوامی برادری کی جانے والی اپیل کو حق بجانب قراردیتا ہے۔انہوں نے القدس سے متعلق مسئلے کے حل کے اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کی اور کہا کہ ان کا ملک 1967 کی سرحدوں کے مطابق مشرقی القدس کے فلسطین کے دارالحکومت کے طور پر دیکھتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جلد ہی امن مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اس مسئلے کو منصفانہ طور پر حل کیے جانے کی حمایت کرتا ہے۔ لوکھانگ نے تمام فریقین پر زوردیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خطے میں امن کے فروغ کیلئے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے سے متعلق پر عزم رہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ القدس کی حیثیت پیچیدہ اور حساس ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام فریقین اس حوالے سے علاقائی امن وہم آہنگی کو مدنظر رکھیں اور محتاط انداز سے چلیں اور مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے طویل بنیادوں پر اثرانداز ہونے والے فیصلوں سے گریز کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…