اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خاتون نے آن لائن پروگرام کے ذریعے قرآن پاک حفظ کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایک سعودی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ کی خاتون یاوا اوینات نے جدہ کی فلاحی انجمن ’’خیر کم‘‘ کی طر ف سے آن لائن پروگرام کے ذریعے قرآن پاک حفظ کر لیا، جب یہ امریکی خاتون یاوا اوینات عمرے کے لیے اپنے والد کے ساتھ سعودی عرب
پہنچی تو جدہ کی فلاحی انجمن نے انہیں حفظ قرآن کا سرٹیفکیٹ بھی دیا۔ امریکہ کی اس خاتون نے اپنی آن لائن معلمہ کو قرآن پاک کا آخری حصہ سعودی عرب پہنچنے پر یاد کرکے سنایا، اس موقع پر امریکی خاتون نے اس فلاحی انجمن کا شکریہ ادا کیا اور ان کے حفظ قرآن کے آن لائن پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ قرآن پاک حفظ کرنے کا موثر طریقہ کار ہے۔