قاہرہ (این این آئی)عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے امریکا سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور تل ابیب سے اس شہر میں اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے مشرق وسطیٰ کے پورے خطے میں تشدد میں اور اضافہ ہو جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان بین الاقوامی قانون کی خطرناک خلاف ورزی ہے
اور اس کا کوئی قانونی اثر نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب لیگ نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے کئی گھنٹے کے ہنگامی اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا ۔اس میں عرب وزرائے خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان بین الاقوامی قانون کی خطرناک خلاف ورزی ہے اور اس کا کوئی قانونی اثر نہیں ہے۔