پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا کے 200ممالک نے پلاسٹک کے خلاف آپس میں ہاتھ ملا لیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی(این این آئی) ماحول دوست افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ لگ بھگ 200 ممالک نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ سمندروں میں پلاسٹک پھینکنے کے عمل کو ہر ممکن طور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیروبی میں ہونے والا یہ معاہدہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے پیش کیا گیا جس پر دستخط کرتے ہوئے 200 ممالک نے عہد کیا کہ وہ سمندروں میں بے دریغ پلاسٹک پھینکنے

سے گریز کریں گے جبکہ بعض ماہرین نے اس کے بعد امید ظاہر کی کہ اس سے قانونی طور پر پلاسٹک کی آلودگی روکنے کی راہ ہموار ہوسکے گی۔اس سے قبل سمندروں میں پلاسٹک کی بہتات پر ماحولیات داں اپنی شدید تشویش سے آگاہ کرچکے ہیں۔ سمندری جاندار ایک جانب تو پلاسٹک کی تھیلیوں سے دم گھٹنے سے مررہے ہیں تو دوسری جانب بڑے جاندار انہیں جیلی فش سمجھ کر کھاتے ہیں اور موت کے منہ میں جارہے ہیں جن میں چھوٹی بڑی مچھلیاں، سمندری مخلوق اور کچھوے شامل ہیں۔اس کے علاوہ سمندری پرندوں کے پیٹ سے بھی پلاسٹک ملا ہے جبکہ چھوٹی مچھلیوں تک میں پلاسٹک ذرات دیکھے گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے مطابق اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو 2050 تک سمندروں میں پلاسٹک کی مقدار جانوروں سے ذیادہ ہوجائے گی۔اس موقع پر ناروے کے وزیرِ ماحولیات وڈر ہیلگیسن نے کہا کہ ’ معاہدے میں بہت سخت ہدایات دی گئی ہیں اور اس معاہدے کے بعد ہم اگلے 18 ماہ میں اسے بہتر بنا کر بین الاقوامی طور پر ایک قانون کی حیثیت دے سکیں گے۔ ‘ یہ قرارداد ناروے نے ہی پیش کی ہے جس کی توثیق اقوامِ متحدہ نے کی ہے۔معاہدے کے رو سے تمام ممالک اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ وہ سمندروں میں پھینکے جانے والے پلاسٹک پر کڑی نظر رکھیں گے۔ جبکہ بعض ممالک نے پلاسٹک تھیلیوں پر پابندی کا وعدہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…