بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

عرب ملکوں کے اسرائیل کیساتھ خفیہ تعلقات مگر نیلسن منڈیلا کا غیر مسلم ملک جنوبی افریقہ اسرائیل کے خلاف ڈٹ گیا، ایسا قدم اٹھا لیا کہ پورےعالم اسلام کو شرم سے پانی پانی کر دیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2017 |

غزہ(سی پی پی )ایک ایسے وقت میں جب کہ افریقی ممالک صہیونی ریاست کے قریب آ رہے ہیں اور بعض عرب مسلمان ریاستوں کے بھی اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات کی خبریں ہیں جنوبی افریقا نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات مزید کم کردیے ہیں۔یہ خبر اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے غیرمعمولی اہمیت کے ساتھ نشرکی ہے۔ عبرانی ٹی وی چینل 10 کے مطابق

جنوبی افریقہ بہ تدریج اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو محدود کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس نے صہیونی ریاست کیساتھ تعلقات کم کر لیے ہیں۔جنوبی افریقا کی خاتون وزیرخارجہ ماتی نکوانا ناشابان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت کا کوئی ممبر اسرائیل کا دورہ نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی جدو جہد آزادی ہماری جدو جہد ہے۔ جنوبی افریقا فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے نسل پرستانہ اقدامات کو قبول نہیں کرتا۔ایک سوال کے جواب میں جنوبی افریقا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارے فلسطینی دوستوں نے ہم سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کو کبھی نہیں کہا تاہم ان کی طرف سے یہ درخواست آتی رہی ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ سرکاری اجلاسوں میں شرکت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ جنوبی افریقا اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہیں مگران میں کسی قسم کی گرم جوشی نہیں پائی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات محدود کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ صہیونی رجیم کے ساتھ جنوبی افریقا نے کئی شعبوں میں تعاون ختم اور کئی میں محدود کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم نے ہماری آنکھوں سے نیند چھین لی ہے۔ ان کا اشارہ فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری کی جانب تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…