جدہ(آن لائن) سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم کے آغاز سے گزشتہ روز تک سعودی عرب میں مقیم ایک لاکھ 32 ہزار 647 افراد کوگرفتار کیا جاچکا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ مملکت کو غیر قانونی تارکین سے صاف کرنے کی مہم جاری ہے۔ گرفتار شدگان میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 75 ہزار918 جبکہ قانون محنت کی خلاف ورزی پر 34 ہزار847 اور سرحدی خلاف
ورزی کے 1658 کو حراست میں لیا گیا ہے۔اعداد وشمارکے مطابق ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے غیر قانونی تارکین کو مختلف سہولت فراہم کی تھی۔ سہولت کاروں میں 65 سعودی شہری ہیں جن میں سے 44 کو فوری طور پر سزا دے کررہا کردیا گیا جبکہ 21 افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔ غیر قانونی تارکین میں سے 21 ہزار 837 کو ملک بدر کیا جاچکا ہے جبکہ 14 ہزار 354 کے خلاف متعلقہ کمیٹی کی جانب سے فوری سزا کا حکم صادر کیا گیا ہے۔