واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اقدامات نہ کئے تو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کیلئے امرکہ کچھ بھی کر گزرے گا، سی آئی اے چیف کی واضح دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے
کے چیف مائیک پومپیو نے پاکستان کو واضح دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کیں تو امریکا ان کے خاتمے کے لئے کچھ بھی کر گزرے گا۔ سی آئی اے چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر ایسا کرنے میں ناکام ہوا تو پھر امریکہ آگے آتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کیلئے کچھ بھی کر گزرے گا۔ مائیک پومپیو کا کہنا امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اپنے پاکستان کے دورےکے دوران وہاں کی قیادت کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پہنچائیں گے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پاکستان کے دورے پر پہنچ چکے ہیں اور ایسے وقت میں سی آئی اے چیف کا یہ بیان دفاعی تجزیہ کار نہایت اہم اور اسے پاکستان کیلئے واضح دھمکی قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس میں پاکستان کے دورے پر پہنچنے سے قبل ہوائی جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اپنے وعدوں کو پورا کرے گا ۔