ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کو بڑا دھچکا،بھارتی جج عالمی عدالت انصاف کا دوسری بار منصف منتخب

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ عالمی عدالت انصاف میں جج کی دوڑسے ستبردار ہوگیا جس کے بعد بھارتی جج دلویر بھنڈاری عالمی عدالت انصاف کے دوسری بارجج منتخب ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھنڈاری کوجنرل اسمبلی میں 193میں سے183اورسلامتی کونسل کے تمام15ووٹ ملے۔

اس سے قبل جج کی تعیناتی پربھارت اوربرطانیہ میں سفارتی تنازع پیداہوگیاتھا۔بھارتی جج کو جنرل اسمبلی میں جبکہ برطانوی جج کوسلامتی کونسل میں زیادہ ووٹ ملے تھے۔جج کی تعیناتی کے لیے جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل دونوں میں اکثریت درکارہے۔برطانیہ نے ڈیڈلاک ختم کرانے کے لیے مشترکہ کانفرنس کی تجو یزدی تھی۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کی عالمی عدالت انصاف میں نمائندگی نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں گرفتار ہونے اور ان کا اعتراف کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سنائی جانے والی سزائے موت رکوانے کے لیے بھارت عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ لے جاچکا ہے۔بھارتی جج کی تقرری کے بعد اس کیس کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کے امکانات ہیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…