اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے پاکستان کو مشترکہ فوج کی پیش کش۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے پاکستان کو دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے مشترکہ فوج کی پیش کش کی ہے۔ اس بات کا انکشاف ایک معروف عرب اخبار الشرف الاوسط کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ پیش کش
پاکستانی آرمی چیف کو دورہ ایران کے دوران کی گئی۔ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ رٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان میں ”بسیج“ جس کا مکمل نام ”سازمان بسیج مستضعفین“ ہے کی طرز پر ایک عوامی فورس کی تشکیل کی جائے جو افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردوں سے لڑ سکیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شام اور عراق میں کامیاب رہا ہے۔