مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نبی آخر الزماں حضرت محمدؐ مصطفی کے یوم پیدائش12ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں 30نومبر بروز جمعرات 1439ھ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ روزنامہ جہان پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس سال12ربیع الاول کے روز سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے ۔شاہی فرمان کے حکم میں کہا گیا ہے
کہ اس روز پورے ملک میںجشن منایا جائے کیونکہ اس موقع پر خوشیاں منانا ہماری حضرت محمدؐ مصطفی سے محبت کا اظہار ہے اور یہ روایات ہمیں وراثت میں ملی ہیں کیونکہ جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر کئی مسلم ممالک میں تعطیل ہوتی ہیں اور مسلمان ایک دوسرے کو مبارکبا دیتے ہیں اور کئی مسلمان اس دن شکرانے کے طور پر روزہ بھی رکھتے ہیں ۔اس لئے سعودی عرب میں یہ روایات قائم کی جارہی ہیں۔