واشنگٹن(این این آئی)امریکی انتظامیہ چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخل روک سکتی ہے، عدالت نے اجازت دیدی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت نے جن چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے، ان میں ایران،
شام، لیبیا، یمن، صومالیہ اور چاڈ شامل ہیں۔سان فرانسسکو کی نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے پابندی کے خلاف حکم عارضی طور پر معطل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔پہلے دو حکم ناموں پر عمل روکے جانے کے بعد ستمبر میں ٹرمپ انتظامیہ نے نیا حکم نامہ جاری کیا تھا۔