جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سشما سوراج کی پاکستانی بچے کو میڈیکل ویزا دینے کی ہدایت

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کم سن پاکستانی بچے کو دل کے آپریشن کے لیے فوری طور پر میڈیکل ویزا فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دبئی میں رہائش پذیر پاکستانی شہری توقیر علی کا کم سن بیٹا دل کی ایک نایاب بیماری میں مبتلا ہے جس کا علاج بھارت میں ہی ممکن

ہے۔ توقیر علی نے بھارتی ویزا کے لیے دبئی میں واقع بھارتی قونصلیٹ آفس سے 18 ستمبر کو رجوع کیا مگر تاحال اسے اب تک ویزا نہیں ملا جس پر پاکستانی شہری نے بہتر سمجھا کہ اسے مدد کے لیے بھارتی وزیر خارجہ سے رابطہ کرنا چاہیے۔توقیر علی نے ٹوئٹر پر وزیر خارجہ کو مخاطب کیا اور کہا کہ میرا بیٹا دل کے ایک ایسے عارضے میں مبتلا ہے جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں، اسے علاج کے لیے اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت ہے جس کے اسپیشلسٹ بھارت میں موجود ہیں، میں آپ سے مدد کی اپیل کرتا ہوں، 18 ستمبر سے بیٹے کے لیے ویزا کی درخواست دی ہے جو کہ تاحال نہیں ملا۔بھارتی وزیر خارجہ سمشا سوراج نے توقیر کے ٹوئٹ کا فوری جواب دیا اور کہا کہ وہ مایوس نہ ہوں، انہیں اور بیٹے کو ویزا دلانے کے لیے دبئی میں بھارتی ویزا آفس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ وہ بھارت آکر بیٹے کی اوپن ہارٹ سرجری کراسکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…