برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) برسلز میں پبلک ٹرانسپورٹ میں بدتمیزی کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلجیم کے وزیر برائے امیگریشن نے ایک بیان میں کہا کہ بدتمیزی
کے الزام میں ہونے والے غیر قانونی تارکین کو ڈی پورٹ کیا جائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن ٹکٹ چیکرز کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں، اس لئے ان کے خلا ف کارروائی ہوگی۔