بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب ،کرپشن الزام میں گرفتار ہونیوالوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کرگئی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آئی این پی )سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کرگئی۔ گرفت میں آنے والوں میں شہزادے شاہی خاندان کے افراد،اور اعلی سرکاری اہلکار شامل ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں بدعنوانی کیخلاف مہم بلاتفریق جاری۔ گرفتار شدگان میں

ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال اور دیگردس شہزادے و شاہی خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں۔ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل سعود المجیب نے اخبار کو بتایاکہ گرفتار شدگان کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کی تفصیلات خفیہ رکھی جارہی ہیں۔سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں

اینٹی کرپشن کے قیام کے بعد ہفتے کی رات ہی کارروائی شروع کردی گئی تھی اور تین شہزادوں کو فوری طور گرفتار کیا گیا تھا۔ ہوٹل میں آنے اور جانے والے افراد پر نظر رکھنے والے امریکی حکام نے اخبار کو بتایاکہ تاحال ہوٹل میں پانچ سو گرفتار شدگان موجود ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق گرفتار شدگان فرش پر سورہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…