بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب ، کرپشن کے الزام میں گرفتار 11 شہزادوں ،وزرا اور حکومتی عہدیداروں سمیت تمام افراد کے بینک اکانٹس منجمد

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ریاض(آئی این پی ) کرپشن کے الزام میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں، وزرا اور حکومتی عہدیداروں سمیت تمام افراد کے بینک اکانٹس منجمد کردئیے گئے،تمام کمپنیاں اور بینک معمول کے مطابق کام جاری رکھیں،ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم کا اثرمعیشت پر نہیں پڑے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار تمام افراد کے بینک اکانٹس منجمد کردئیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کے مرکزی بینک کے مطابق گرفتارافراد کی کمپنیاں معمول کے مطابق کام کررہی ہیں اور ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم کا اثرمعیشت پر نہیں پڑے گا۔ سعودی مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کمپنیاں اور بینک معمول کے مطابق کام جاری رکھیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تمام وزرا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کمپنیاں معیشت میں اہم کردارادا کررہی ہیں، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنا سب سیاہم اور ضروری ہے۔واضح رہے کہ تین روز قبل سعودی عرب میں ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننیوالی کمیٹی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف کھرب پتی شہزادے الولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا گرفتار کرلییتھے۔ شہزادوں کی گرفتاری کی خبر نے دنیا بھر کے میڈیا کو ہلاکر رکھ دیا۔ گرفتار ہونیوالے شہزادوں اور دیگراہم شخصیات کو سعودی عرب کے مشہور زمانہ رٹز کارلٹنہوٹل میں نظر بند کیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…