بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

غیر ملکی خاندانوں پر فیملی فیس کا نفاذ،سعودی وزارت خزانہ نے تارکین وطن کو بڑا حکم جاری کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں مقیم تارکین پر لاگو فیملی فیس کی وصولی ملتوی نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ مالیاتی توازن پر عمل درآمد میں ترامیم ہوسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر یہ اطلاع کئی روز سے جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ہوئی تھی کہ سعودی حکومت نے فیملی فیس 3 برس کے لئے ملتوی کردی ہے۔

وزارت خزانہ نے توجہ دلائی کہ ابھی تک اس نے ملتوی کرنے کی بابت کوئی اعلان نہیں کیا۔ اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔ وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدعان کے حوالے سے جو اطلاع دی جا رہی ہے، وہ غلط ہے۔مالیاتی توازن پروگرام میں ترامیم کا امکان ہے۔ جن کا اعلان بجٹ 2018ء کے موقع پر کیا جائے گا۔ محمد عبداللہ الجدعان نے کہا کہ 2020 ء تک مالیاتی توازن کا حصول ہدف نہیں۔ اصل مقصد پائدار مالیاتی اصلاحات ہیں۔ مالیاتی توازن کا ہدف 2023ء تک حاصل کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے بتایا کہ غیر ملکیوں کے زیر کفالت افراد سے مقرر فیس کی وصولی بند کرنے کی ہمیں کوئی ہدایت کہیں سے نہیں ملی۔ محکمہ پاسپورٹ نے بھی اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔ وزارت خزانہ نے ذرائع ابلاغ سے پر زور اپیل کی کہ وہ سرکاری پالیسی سے متعلق کوئی بھی بات وزارت سے رجوع کئے بغیر شائع نہ کریں۔سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے مملکت میں سکونت پذیر تمام غیر ملکیوں کو ایک پھر ہدایت کی کہ وہ اقامے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ھویہ مقیم میں آن لائن توسیع ابشر اور مقیم پر جا کر کرا لیں۔محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا کہ اقامہ کی مدت ختم ہونے کی صورت میں وہ محکمہ پاسپورٹ کی کسی بھی سروس سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔

اقامے میں بروقت توسیع نہ کرانے پر جرمانہ بھی ہو گا۔تمام غیر ملکی کہیں بھی آتے جاتے وقت ھویہ مقیم کارڈ اپنے ہمراہ ضرور رکھیں۔ اسکی حفاظت ضرور کریں۔ کسی کے پاس رہن نہ رکھیں۔ کسی غیر متعلقہ کام کیلئے استعمال نہ کریں۔ اقامہ ختم ہونے کی تاریخ نیشنل انفارمیشن سینٹر سے رابطہ کرکے دریافت کرلیں۔ جوازات بھی آخری تاریخ سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کرنے لگا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…