منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گرفتار شہزادے اس وقت کہاں ہیں اور انہیں کس حالت میں رکھا گیا ہے، پہلی رات کیسے گزاری،تصویر جاری

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادے اور دیگر اہم شخصیات ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قید ہیں ۔برطانوی اخبار نے سعودی حکومت اندر موجود ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ تصاویر میں ہوٹل کے ہال کے گدوں پر سوئے والے سعودی شہزادے ہیں ،جنہیں کرپشن کے الزام میں گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا ۔سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف حالیہ کریک ڈاون میں گرفتارشہزادوں،وزرا

اور تاجروں کے لیے ریاض کا فائیو اسٹار ہوٹل سب جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل کو مہمانوں سے خالی کرالیا گیا ہے ،ڈیلی میل نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے ، جس میں گرفتار افراد کو اس ہوٹل کے کانفرنس ہال میں گدوں پر سوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سعودی حکومت کے اندر موجود ایک ذریعے نے اْنہیں یہ تصویر بھیجی ہے،تاہم یہ واضح نہیں کہ فرش پر سوئے ان افراد میں ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال موجود ہیں یا نہیں ۔لیکن گزشتہ ماہ شہزادہ الولید بن طلال اور دیگر گرفتار افراد نیاسی کانفرنس ہال میں فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا تھا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حالیہ کریک ڈاون میں اب تک 11 شہزادوں، 4 وزرا، دسیوں سابق وزیروں سمیت 48 اہم شخصیات کو گرفتار کیا گیا ہے ،مجموعی تعداد چار سو سے اوپر بتائی جارہی ہے ۔

 

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…