جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

دہشتگردی کے باوجود اتنا سب کچھ ،امریکہ نے پاکستان سے متعلق بڑا اعتراف کرلیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (این این آئی)ماہرینِ اقتصادیات نے کہاہے کہ کئی چیلنجوں کے باوجود، پاکستان تیزی سے بہتری کی جانب قدم بڑھا رہا ہے، جہاں غربت قدرے کم ہوئی ہے، شہری علاقوں کی جانب منتقلی کا رجحان بڑھ رہا ہے، تعلیم، خصوصاً بچیوں کی تعلیم، فروغ پا رہی ہے، جب کہ متوسط طبقے خاصہ اضافہ آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک کانفرنس سے خطاب میں امریکی ماہرین اقتصادت نے بتایا کہ پاکستان کا شمار ’ابھرتی ہوئی مارکیٹ‘

میں ہوتا ہے، جو دنیا کی سرمایہ کاری کی 10 فی صد نمائندگی حاصل کرنے کے بعد 23 ملکوں کی صف میں کھڑا ہے۔ اْنھوں نے کہا کہ غربت، پسماندہ تعلیمی نظام، بجلی کی رسائی کے مسائل کے علاوہ پاکستان شدت پسندی اور انتہاپسندی جیسے خطرات سے دوچار ہے۔ لیکن، ماہرین نے بتایا کہ غربت میں نسبتاً کمی آئی ہے جب کہ بہتر خدمات اور رہائشی سہولیات تک رسائی ممکن بنی ہے۔ماہرین نے کہا کہ شرع نمو میں درکار تیزی سے اضافہ نہیں ہو رہا، اور 6.5 فی صد مجموعی قومی پیداوار کے ہدف کا حصول مشکل لگتا ہے؛ جب کہ مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں میں روزگار کے مواقع میں اضافہ آیا ہے، جس سے متوسط طبقے نے استفادہ کیا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ماہرین نے کہا کہ دو کروڑ آبادی والے شہر کراچی میں معیاری سہولیات کا فقدان ہے، جب کہ نجی اسکول اور اسپتال فروغ پا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…