نیویارک(آئی این پی)بین الاقوامی جریدے فوربز نے دنیا کی طاقت ور ترین خواتین کی فہرست جاری کردی، فہرست میں جرمن چانسلر اینجلا مرکل پھر نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں،دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے ہیں، اس درجہ بندی میں پریانکا چوپڑہ اور ایوانکا ٹرمپ بھی ہیں شامل ہیں،انجیلا مرکل نے اس سال بھی فوربز کی اس فہرست میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ۔ دنیا کی طاقت ور اور
پر اثر خواتین کی اس درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا نمبر آتا ہے۔ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں بل گیٹس کی شریک سفر میلنڈا گیٹس۔ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہوئی ہیں ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ جن کا نمبر 19واں ہے۔ اوفرا ونفری 21ویں نمبر پر ہیں۔ ملکہ برطانیہ کس طرح اپنا اثر و رسوخ کمزور کر رہی ہیں اس کا اندازہ ان کی پوزیشن سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے جن کا نمبر اس فہرست میں 26واں ہے۔گلوکاری سے وابستہ بیونز کا 50واں نمبر ہے۔ اسی طرح ہیلیری کلنٹن 2 پوزیشن گرا کر اب 65ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ 85 جے کے رولنگ 88 اورپریانکا چوپڑا کا نمبر 97 ہے۔ بین الاقوامی جریدے کے مطابق یہ خواتین اپنی زبردست ذہنی صلاحتیوں اور موثر فیصلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں غیر معمولی شناخت رکھتی ہیں۔